کیئررز لنک (Carers Link) کے بارے میں دیگر زبانوں میں معلومات

 

کیئررز لنک ایک ایسی تنظیم ہے جس کا مقصد منافع کمانا نہیں ہے اور جو ایسٹ ڈنبارٹن شائر میں دیکھ بھال کرنے والے افراد (کیئررز) کو معاونت فراہم کرتی ہے، کیئرر سے مراد کوئی بھی ایسا شخص ہے جو کسی بچے، شریک حیات (پارٹنر)، رشتہ دار یا دوست کو باقاعدگی سے معاوضے کے بغیر  معاونت  فراہم کرتا/ کرتی ہے جو اُس کی مدد کے بغیر خود اپنی دیکھ  بھال نہیں کرسکتے۔

 

ہم دیکھ بھال کرنے والے افراد کو معاونت فراہم کرتے ہیں تا کہ جب وہ کسی کی دیکھ بھال کر رہے ہوں اُس وقت اور اگر اُن کا دیکھ بھال کرنے کا کام ختم ہو جاتا ہے تو اُس وقت بھی وہ بہترین معیار زندگی حاصل کر سکیں۔

 

ہم دیکھ بھال کرنے والے شخص سے بات کرتے ہیں تا کہ یہ معلوم کر سکیں کہ کس قسم کی مدد یا معلومات اُن کے لیے بہترین ہوتی ہے۔ اس بات سے قطع نظر کہ آپ کون ہیں یا آپ کس کی  دیکھ بھال کرتے ہیں، کیئررز لنک آپ کی مدد کے لیے حاضر ہے۔ اگر آپ انگریزی نہیں بولتے اور ہماری ٹیم کے کسی فرد سے بات کرنا چاہتے ہیں تو ہم ٹیلیفون پر یا ذاتی طور پر کسی مترجم کو استعمال کر سکتے ہیں۔ اگر آپ بات کرنا چاہتے ہیں تو برائے مہربانی ہمیں اپنا نام، اپنی زبان جو آپ بولتے ہیں اور اپنا ٹیلیفون نمبر بتائیں۔ ممکن ہے کہ آپ کے لیے enquiry@carerslink.org.uk  کے پتےپرای میل بھیج کر ایسا کرنا سب سے زیادہ آسان ہو یا آپ کسی اور شخص کو کہہ سکتے ہیں کہ وہ ہم سے پوچھ لے۔

 

آپ صفحے کے سب سے اوپر کے حصے پر دیے گئے ترجمہ کریں (Translate) کے بٹن کو استعمال کر کے اور اپنی زبان کو منتخب کر کے اس ویب سائٹ کے زیادہ تر صفحات کا ترجمہ بھی کر سکتے ہیں۔ یہ ترجمہ گوگل ٹرانسلیٹ (Google Translate) کے ذریعے کیا جاتا ہے اور کوئی شخص یہ ترجمہ نہیں کرتا اس لیے ہو سکتا ہے کہ یہ ترجمہ کامل (پرفیکٹ)  نہ ہو۔